یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںزاھدان: ایرانی آرمی کے مدد سے ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے ذریعے سپیدگ کے...

زاھدان: ایرانی آرمی کے مدد سے ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے ذریعے سپیدگ کے گاؤں میں بلوچ گھروں کی مسماری

زاھدان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق 16 اکتوبر کو ہاؤسنگ فاؤنڈیشن نے ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر دزاپ/زاھدان کے گاؤں سپیدک کے علاقے میں فوجی اور قابض ایرانی دیگر فورسز کے تعاون سے بلوچ شہریوں کے گھروں کو مسمار کر دیا ـ

دزاپ میں سپیدک علاقہ ممکنہ طور پر قیمتی بارودی سرنگوں کی قربت کی وجہ سے بہت اہمیت کا حامل ہے۔

بلوچ کارکنوں کی ایک ٹیم کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس علاقے میں بلوچ شہریوں کے گھروں کی تباہی میں قابض ایرانی آرمی نے بلوچ خاندانوں کو بتائے بغیر ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کو لا کر گھروں کی مسماری شروع کر دی جو کہ ایرانی جارحیت کا ایک تسلسل ہے ـ

واضح رہے کہ گزشتہ کئی مہینوں سے قابض ایرانی آرمی کی مدد سے مقبوضہ بلوچستان میں بلوچوں گدانوں کی مسماری جاری ہے جو کہ قابض ایرانی سرکار بلوچوں کہ نہ صرف انکی رہائشی زمینیں زبردستی چھین رہا ہے بلکہ مزاحمت کرنے پر رہائشی کو مارنے سے بھی ہچکچاتا نہیں ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز