یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںزاھدان: بلوچستان بھر میں ایک بار پھر قابض ایران کی ریاستی دہشتگردی...

زاھدان: بلوچستان بھر میں ایک بار پھر قابض ایران کی ریاستی دہشتگردی کے خلاف مظاہرے جاری

  • زاہدان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق تیس ستمبر کے خونی جمعہ کا سلسلہ جاری ہے آج بروز جمعہ 25 نومبر کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے تمام شہروں اور علاقوں میں ایک پھر قابض ایران کی ریاستی دہشتگردی کے خلاف بلوچ کی جانب مظاہرے جاری ہے ـ
    تفصیلات کے مطابق بروز جمعہ زاہدان سمیت مخلتف شہروں میں بلوچ عوام کی جانب مظاہرے جاری ہیں ـ رپورٹ کے مطابق خاش کے شہریوں نے نماز کی ادائیگی کے بعد احتجاج شروع کیا جو کہ خاش شہر کے تمام علاقوں میں تاحال جاری ہے ـ

مزید رپورٹ کے مطابق آج زاہدان میں ایک بار پھر بلوچ عوام ایرانی مظالم کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ہیں ـ جمعہ کی نماز کے بعد یہ مظاہرے شہر کی گلیوں میں ہو رہے ہیں اور ہزاروں لوگ احتجاج کر رہے ہیں ـ
ذرائع کے مظابق زاہدان میں قابض ایرانی دہشتگرد آرمی کی براہ راست فائرنگ کے نتیجے اب تک متعدد بلوچ مظاہرین زخمی ہوئے ہیں ـ

جبکہ دوسری قابض ایرانی آرمی کی براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں متعدد بچوں کی زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے ـ
بتایا جاتا ہے کہ یہ فائرنگ خاش گیٹ اور مکی مسجد کے اطراف میں ہوئی ـ جبکہ ایرانی مظالم کے خلاف بلوچ عوام کی زبردست نعرے بازی جاری ہے ـ
دریں اثنا قابض ایرانی کی ریاستی مظالم کے خلاف سراوان سمیت چابہار، تفتان، سرباز، پیشن ، ایرانشہر، راسک، جاشک اور دیگر دیہاتوں اور چھوٹے شہروں میں مظاہرے جاری ہیں ـ علاقائی ذرائع کے مطابق قابض ایرانی آرمی موٹر سائیکلوں پر زاہدان کی گلیوں میں گشت کر رہے ہیں جبکہ بلوچستان سے باہر مزید فوجی دستے آنے کی بھی اطلاع ہیں ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز