دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںزاھدان سینٹرل جیل میں ایک بلوچ شہری کو پھانسی دی گئی

زاھدان سینٹرل جیل میں ایک بلوچ شہری کو پھانسی دی گئی

زاھدان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بدھ 29 ستمبر 2021 کو طلوع فجر کے وقت دزاپ/زاھدان سینٹرل جیل میں یاسین عبداللہی”ل ولد مرادابخش کو پھانسی دی گئی جو کہ پہرہ/ایرانشہر کا رہائشی تھا ـ
ایک باخبر ذرائع نے رپورٹروں کو بتایا کہ یاسین کو 2008 میں پہرہ میں قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور اسے دزاپ جیل منتقل کیا گیا تھا۔”
ذرائع نے مزید کہا: “یاسین نے کبھی قتل نہیں کیا ہے اور یہ مسئلہ اس حقیقت کے باوجود کہ مدعی کو مطمئن کرنے کے لیے دزاپ شہر کے جامع مسجد کے امام مولوی عبدالحمید اسماعیلزہی کے ذریعے حل کرانے کی کوشش کی گئی لیکن مولانا نے زیادہ مسئلے پر دلچسپی نہیں لیا اسی لیئے یاسین کو جیل جانے پڑا ـ
باخبر ذرائع نے جو اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ مدعیوں نے 51 مقامی لوگوں کے دستخط جمع کیے اور دعویٰ کیا کہ یاسین قاتل ہے جبکہ دستخط کرنے والوں میں سے کسی نے بھی قتل کا مشاہدہ نہیں کیا اور نہ ہی حقیقت جانے کی کوشش کی کہ آیا یاسین قاتل ہے یا اسے جھوٹے الزام میں پھسایا جا رہا ہے ـ

واضح رہے کہ قابض ایرانی عدالتیں کسی بھی بلوچوں کے مسئلے کی تفتیش گہرائی سے نہیں کرنا چاہتا اسی لیئے بلوچستان میں کئی بے گناہ شہریوں کو بغیر تفتیش کے سزائے موت دی جاتی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز