Homeخبریںزاہدان، انصار بینک اور روئل شاپنگ سنٹر نذر آتش

زاہدان، انصار بینک اور روئل شاپنگ سنٹر نذر آتش

زاہدان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج زاہدان میں ایرانی قومی بینک انصار بینک اور روئل شاپنگ سنٹر کو نذر آتش کر دیا گیا ـ
تفصیلات کے مطابق آج زاہدان میں قابض ایرانی آرمی کی براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے مظاہرین کے حق میں اب تک زاہدان کے دو پولیس اسٹیشن اور دو بکتربند گاڑی سمیت کئی سرکاری و غیر سرکاری املاک نذر آتش ہوچکے ہیں ـ تازہ ترین اطلاع کے مطابق زاہدان میں آج ایرانی قومی بینک انصار بینک کو نذر آتش کر دیا گیا ہے ـ جبکہ دوسری جانب زاہدان کی سب سے بڑی شاپنگ سنٹر روئل شاپنگ سنٹر کو بھی نذر آتش کر دیا گیا ہے ـ
واضح رہے کہ ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں حالات کشیدہ ہوتے جا رہے ہیں درجنوں مظاہرین شہید سینکڑوں زخمی اور گرفتار ہوچکے ہیں ـ

Exit mobile version