سه شنبه, سپتمبر 24, 2024
Homeخبریںزاہدان، جمعہ کے روز قابض ایرانی فائرنگ سے شہید ہونے والوں میں...

زاہدان، جمعہ کے روز قابض ایرانی فائرنگ سے شہید ہونے والوں میں ایک نوجوان کی تصدیق ہوگئی

زاہدان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز مغربی مقبوضہ بلوچستان کے شہر زاہدان میں قابض ایرانی آرمی اور سیکورٹی فورسز کی بلوچ مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں شہید اور زخمی ہونے والوں ایک نوجوان شہید کی شناخت ہوگئی ہے ـ
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جمعہ کو زاہدان میں قابض ایرانی آرمی اور سیکورٹی فورسز کی براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں شہید اور زخمی ہونے والوں میں سے ایک شہید کی شناخت عادل بریچی سکنہ شیرآباد دزاپ کے نام سے ہوئی ہے ـ
قابض ایرانی آرمی اور فورسز کی براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں اب تک درجنوں شہید اور زخمی ہوچکے ہیں ـ
واضح رہے کہ اس سے قبل ذرائع کی جانب سے ’امیر شہنوازی‘ نامی ایک اور بچے کی شناخت کی گئی تھی ـ

 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز