Homeخبریںزاہدان، قابض ایرانی آرمی کی بلوچ مظاہرین پر ایک پھر فائرنگ، پانچ...

زاہدان، قابض ایرانی آرمی کی بلوچ مظاہرین پر ایک پھر فائرنگ، پانچ شہید ہونے کی اطلاع، درجنوں زخمی

زاہدان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج جمعہ کی نماز کے بعد زاہدان میں پھر ایک مظاہرہ قابض ایرانی حکومت کے خلاف کیا گیا جس میں ایرانی آرمی نے براہ راست مظاہرین پر فائرنگ کی جس کے نتیجے پانچ بلوچوں کی شہادت کی اطلاع ہے جبکہ اس مظاہرے میں درجنوں زخمی بھی ہوئے ـ
تفصیلات کے مطابق قابض ایرانی پولیس کمانڈر کے ہاتھوں ایک ماہ قبل چابہار سے تعلق رکھنے والی ایک بلوچ لڑکی کی عصمت دری کے خلاف اٹھنے والے احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ آج بھی جاری ہے ـ اطلاع کے مطابق زاہدان سمیت سراوان چابہار اور دیگر شہروں میں آج قابض کت خلاف زبردست احتجاج کیا گیا آج جمعہ کی نماز کے بعد زاہدان کے مختلف چوراہوں اور شاہراؤں ایک پر امن ریلی نکالی گئی جس میں قابض ایرانی آرمی اور سیکورٹی فورسز نے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کی ـ
فائرنگ کے نتیجے میں اب تک 5 بلوچ شہریوں کی شہادت کی اطلاع ہے جبکہ درجنوں زخمی ہیں ـ
تاہم زخمیوں اور شہدا کی تفصیلی رپورٹ آنا باقی ہے ـ واضح رہے کہ ایران کی بلوچ نسل کشی تواتر کے ساتھ جاری ہے ـ

Exit mobile version