Homeخبریںزاہدان، قابض ایرانی سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں چار بلوچ شہری گرفتار

زاہدان، قابض ایرانی سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں چار بلوچ شہری گرفتار

زاہدان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق جمعرات 6 اکتوبر کو دزاپ (زاہدان) شہر سے چار بلوچ شہریوں کو سادہ لباس میں ملبوس قابض ایرانی سیکورٹی فورسز نے گرفتار کیا۔

ان چاروں شہریوں کی شناخت 30 سالہ سعید ریگی ولد رضا، 31 سالہ عبدالرؤف ریگی، قادر بخش ولد عبدالرحمن، 32 سالہ علی اکبر ریگی ولد شاہ محمد 30 سالہ اور عمر ریگی ، گرفتار شدگان کا تعلق زاہدان شہر سے ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ ان شہریوں کو سادہ لباس میں ملبوس فورسز نے بغیر کسی وضاحت اور وارنٹ کے دزاپ شہر کی مراد قلی گلی سے گرفتار کیا تھا۔

ان افراد کے اہل خانہ کو ان کے بارے ان کی حالت کا علم نہیں ہے جس کی وجہ سے ان میں تشویش پائی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ مغربی مقبوضہ بلوچستان میں مواصلاتی نظام اور انٹرنیٹ کی بندش کے سبب خبریں دیر سے موصول ہو رہی ہیں ـ

Exit mobile version