شنبه, سپتمبر 21, 2024
Homeخبریںزاہدان، قابض ایرانی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں زاہدان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز...

زاہدان، قابض ایرانی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں زاہدان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے بلوچ طالب علم کی گرفتاری

زاہدان ( ہمگام نیوز) اطلاعات گزشتہ روز 23 اکتوبر بروز اتوار کو زاہدان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے ایک بلوچ طالب علم کو جو اس یونیورسٹی کے طلباء کے احتجاج میں شریک تھا، کو قابض سیکورٹی فورسز نے سادہ کپڑوں میں ملبوس ہوکر گرفتار کر لیا۔

اس بلوچ طالب علم کی شناخت نادر آسکانی ولد موسی آسکانی ہے، جو کہ زاہدان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز میں نرسنگ کے آٹھویں سمسٹر کا طالب علم ہے اور سراوان کا رہائشی ہے ـ

باخبر ذرائع کے مطابق نادر نے آخری بار 23 اکتوبر بروز اتوار یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے طلبہ کے احتجاج میں حصہ لیا تھا اور بعد میں اسی روز اسے قابض ایرانی سکیورٹی فورسز نے گرفتار کر لیا تھا۔ اس بلوچ طالب علم کے اہل خانہ کو ان کے بچے کی حیثیت اور اس کے بارے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب کوئی جواب نہیں ملا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ حالیہ مظاہروں کے نتیجے میں بلوچستان میں بہت سے شہری اور یہاں تک کہ طلباء کی بھی گرفتاری جاری ہے ، جن کے اہل خانہ کو اپنے بچوں کے انجام کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے اور متعلقہ ادارے جوابدہ ہونے سے انکاری ہیں ـ
واضح رہے کہ ایرانی مقبوضہ بلوچستان سمیت ایران کے دیگر کئی علاقوں میں انٹرنیٹ اور مواصلاتی نظام کی بندش کے سبب خبروں ترسیل میں مشکلات پیش آ رہی ہیں ـ

 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز