جمعه, سپتمبر 20, 2024
Homeخبریںزاہدان، نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے قابض ایرانی آرمی کے دو...

زاہدان، نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے قابض ایرانی آرمی کے دو اہلکار ہلاک

زاہدان( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق آج 25 اکتوبر کو زاہدان میں ایرانی آرمی کے سلمان کور کے دو اہلکاروں کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا۔

 

تفصیلات کے مطابق زاہدان میں سلمان کور کے دو اہلکار کرنل مہدی ملاشاہی اور جواد کیخا کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا

 

آئی آر جی سی سے وابستہ میڈیا نے بیان دیا ہے کہ یہ دو اہلکار بلوچستان میں اپنے کام کے اوقات ختم کرنے کے بعد گھر کی طرف جارہے تھے کہ زاہدان کے نیسٹر اسکوائر میں ایک کار میں سوار دو مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس میں دونوں محافظ ہلاک ہوگئے۔

 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز