Homeخبریںزاہدان: تھیلیسیمیا کے 170 مریض ادویات کی کمی کے باعث جاں بحق...

زاہدان: تھیلیسیمیا کے 170 مریض ادویات کی کمی کے باعث جاں بحق ہوئے

زاہدان (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق سوموار 9 مئی کو ایرانی تھیلیسیمیا ایسوسی ایشن کے سی ای او یونس عرب نے نشاندہی کی کہ مئی 2018 سے اب تک تھیلیسیمیا کے مریضوں کی اموات کی تعداد 570 ہو چکی ہے اور 7000 سے زائد افراد ادویات کی قلت کے باعث جانبحق ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سال مارچ کے آغاز سے لے کر اب تک 170 مریض جانبحق ہو چکے ہیں۔
جبکہ ملک کی تھیلیسیمیا کی آبادی کا ساتواں حصہ بلوچستان میں ہے۔

انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ملک میں تقریباً 23,000 افراد تھیلیسیمیا سے متاثر ہیں اور بلوچستان میں تھیلیسیمیا کے مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے اور اس مرض کے مریضوں کا ساتواں حصہ اسی خطے میں ہے۔”

قابل ذکر ہے کہ مازندران، خوزستان، فارس، ہرمزگان، تہران اور گیلان صوبوں میں بالترتیب سب سے زیادہ مریض ہیں۔

Exit mobile version