زاہدان( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق آج بروز پیر 5 دسمبر کو فجر کے وقت دو بلوچ قیدیوں کی سزائے موت پر عدالتی حکام نے دزاپ سینٹرل جیل (زاہدان) نے عمل درآمد کیا گیا۔
ان دونوں قیدیوں کی شناخت خاش سے تعلق رکھنے والے 32 سالہ ناصر عمرزہی ولد چراغ اور زاہدان سے تعلق رکھنے والے 39 سالہ علیرضا ناروہی ولد ولی محمد کے نام سے ہوئی ۔
بتایا جاتا ہے کہ ناصر عمرزہی، علیرضا ناروہی، محمد امین عمرزالہی، انوشیروان عمرزہی، غلام رسول مزارزہی کو 2012 میں ایک مشترکہ مقدمے میں منشیات سے متعلق الزامات میں گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں زاہدان کی انقلابی عدالت نے موت کی سزا سنائی تھی۔
ناصر، محمد امین اور انوشیروان قریبی رشتہ دار تھے جنہیں 28 نومبر ، 4 اور 5 دسمبر کو غلام رسول کے ساتھ پھانسی دے دی گئی۔
واضح رہے کہ ان تمام قیدیوں کی پھانسی اہل خانہ کو بتائے اور آخری دیدار کے بغیر عمل میں لائی گئی۔