جمعه, دسمبر 27, 2024
Homeخبریںزاہدان: روڈ حادثے میں تین افراد شدید زخمی

زاہدان: روڈ حادثے میں تین افراد شدید زخمی

زاھدان ( ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق مغربی مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر دزاپ/زاھدان کے علاقے جھاد میں کچھ گھنٹے پہلے ایک ٹریلر اور ایک پراڈو گاڑی حادثے کا شکار ہوگئیں جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔

ذرائع نے ہمگام نیوز کو بتایا کہ ٹریلر میِں سوار دو افراد جبکہ پراڈو میں سوار ایک زخمی شخص کی حالت تشویشناک ہے ۔

دزاپ میونسپلٹی فائر اینڈ سیفٹی سروسز کے سربراہ کے مطابق ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا ہے اور فوری طور پر جائے وقوع کو محفوظ کرلیا ہے اور زخمیوں کو ایمرجنسی ایمبولینسوں میں منتقل کرکے ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز