یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںزاہدان سینٹرل جیل میں ایک اور بلوچ شہری کو پھانسی دے دی...

زاہدان سینٹرل جیل میں ایک اور بلوچ شہری کو پھانسی دے دی گئی

زاہدان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج 27 نومبر 2001 بروز ہفتہ کی صبح جیل حکام کے ہاتھوں زاہدان سینٹرل جیل میں ایک بلوچ شہری کو پھانسی دے دی گئی۔

زاہدان کے علاقے باست سے تعلق رکھنے والے اس بلوچ شہری “ماجد سرگلزئی” کے نام شناخت بتائی گئی ہے۔ اس شہری پر منشیات سے متعلق جرائم کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جمعرات کو ارباب محمد کے بیٹوں “عبدالغفار شاہ بخش”، “محمد شاہبخش” اور “سخی شاہ بخش” نامی کم از کم تین دیگر بلوچ شہریوں کو زاہدان سینٹرل جیل کے قرنطینہ میں منتقل کیا گیا تھا تاکہ ان کی موت کی سزا سنائی جاسکے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سال کے آغاز سے اب تک قابض ایران کی جیلوں میں کم از کم 51 بلوچ شہریوں کو پھانسی دی جا چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز