سه شنبه, سپتمبر 24, 2024
Homeخبریںزاہدان سینٹرل جیل میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دی...

زاہدان سینٹرل جیل میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دی گئی

زاہدان (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج بروز ہفتہ، 7 مئی کو فجر کے وقت دزاپ/زاہدان سینٹرل جیل کے اہلکاروں نے ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دے دی۔
تفصیلات کے مطابق آج ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر زاہدان کے مرکزی جیل میں جیل حکام نے ایک بلوچ قیدی غفور حسین زہی ولد صفر کو پھانسی دی گئی ـ
اس شہری پر منشیات سے متعلق جرائم کا الزام تھا اور اس نے تقریباً چار سال جیل میں گزارے۔

جیل حکام نے جمعرات کو غفور کو قرنطینہ میں منتقل کیا تھا اور شہری کے اہل خانہ کل صبح اس کی آخری ملاقات کرنے میں کامیاب ہوئے۔

کہا جاتا ہے کہ اسے تو پھانسی دی گئی ہے لیکن ابھی تک غفور کے خلاف الزامات ثابت نہیں ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ غفور کے کیس کو سپریم کورٹ میں پیش کیا تھا لیکن سپریم کورٹ بھی اس کیس کو پس و پیش کرتے رہے ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز