Homeخبریںزاہدان سینٹرل جیل میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دے دی گئی

زاہدان سینٹرل جیل میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دے دی گئی

زاہدان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بروز ہفتہ، 26 نومبر کو طلوع فجر کے وقت ایک بلوچ قیدی جسے پہلے “قتل” کے جرم میں سزائے موت سنائی جا چکی تھی، کو دزاپ سینٹرل جیل (زاہدان) کے اہلکاروں نے پھانسی دے دی۔
.
اس بلوچ شہری کی شناخت زاہدان شہر کے علاقے کریم آباد سے تعلق رکھنے والے “محمد عیسیٰ زہی” کے نام سے بتائی گئی ہے۔
کہا جاتا ہے کہ محمد نے 2018 میں سڑک پر جھگڑے میں کسی کا قتل کیا تھا۔

جمعرات، 24 نومبر کو 4 سال قید کے بعد، محمد کو سزائے موت پر عمل درآمد کے لیے جیل کے قرنطینہ میں منتقل کر دیا گیا تھا ـ

واضح رہے کہ اس بلوچ شہری کے ساتھ عارف کبدانی نامی ایک اور شخص کو سزائے موت پر عملدرآمد کے لیے زاہدان جیل کے قرنطینہ سیکشن میں منتقل کیا گیا تھا۔

ملک گیر احتجاجی مظاہروں کے آغاز کے بعد سے بلوچ شہریوں کی پھانسیوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

Exit mobile version