زاہدان (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق آج پیر کو فجر کے وقت زاہدان سینٹرل جیل میں دو بلوچ قیدیوں کی سزائے موت پر عمل درآمد کرتے ہوئے انہیں پھانسی دے دی گئی۔
پھانسی پانے والے ان دونوں بلوچ قیدیوں کی شناخت 27 سالہ عبدالمجید فرامزی(کاشانی) ولد عبدالحمید اور ابراہیم ناروہی ولد امان اللہ کے ناموں سے ہوئی جو کہ دونوں کا تعلق زاہدان سے بتایا جاتا ہے۔
خبر رساں ایجنسی کے ذرائع کے مطابق “ابراہیم ناروئی” کو 2023 میں اور “عبدالمجید فرامرزی” کو 2024 میں زاہدان میں قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور فوجداری عدالت نے الگ الگ مقدمات میں سزا انہیں سنائی تھی۔
ان دونوں قیدیوں نے گزشتہ روز زاہدان سنٹرل جیل میں قرنطینہ میں اپنے اہل خانہ سے آخری ملاقات کی تھی اور آج صبح انہیں پھانسی دے دی گئی۔
واضح رہے کہ رہے کہ اس وقت ایرانی جیلوں میں سینکڑوں بلوچ قیدی ایسے جنہیں سزائے موت سنائی گئی ہے جنہیں اپنی بے گناہی یا اور مقدمات لڑنے کے لیے وکیلوں سے رسائی نہیں دی جاتی۔
منصفانہ ٹرائل کے اصولوں کی پاسداری کیے بغیر اور بلوچ عوام کے ساتھ معاشی، سماجی حالات اور ساختی امتیاز کو نظر انداز کیے بغیر بلوچ شہریوں کے خلاف سزائے موت کا مسلسل نفاذ بلوچستان میں اسلامی جمہوریہ کی جابرانہ پالیسیوں کے تسلسل کی واضح علامت ہے۔