دوشنبه, سپتمبر 23, 2024
Homeخبریںزاہدان, قابض ایرانی انٹیلیجنس کے ہاتھوں ایک بلوچ شہری گرفتار

زاہدان, قابض ایرانی انٹیلیجنس کے ہاتھوں ایک بلوچ شہری گرفتار

زاہدان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بروز ہفتہ کی صبح زاہدان میں قابض ایرانج انٹیلیجنس ایجنسی کے ہاتھوں ایک بلوچ شہری کو گھر سے نکلنے کے بعد گرفتار کیا گیا ـ
تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے مغربی مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر زاہدان میں قابض ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی کے اہلکاروں نے گھر سے نکلتے وقت بلوچ شہری عبدالوحید کبدانی ولد حسین کبدانی کو جبراً اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے ـ

بتایا جاتا ہے کہ قابض ایرانی انٹیلیجنس فورسز نے عبدالوحید کو پانچ دن بعد اپنے اہل خانہ سے رابطہ کرنے کی اجازت دی ہے ـ

اس نے فون پر اپنے اہلخانہ کو بتایا کہ اسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور فورسز کی جیل کے اندر اسے جبری اعتراف جرم پر زور دیا ہے اسے یہ کہنے پر مجبور کیا کہ دزاپ شہر کے امام جمعہ مولوی عبدالحمید نے مظاہرے اور پولیس پر حملے کا حکم دیا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق وہ ابھی تک محکمہ انٹیلی جنس کی تحویل میں ہیں اور ان کے لیے عدالتی تاریخ مقرر کر دی گئی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز