یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںزاہدان: قابض ایرانی فورسز نے دو بلوچ نوجوانوں کو جبراً اغوا کرکے...

زاہدان: قابض ایرانی فورسز نے دو بلوچ نوجوانوں کو جبراً اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا

زاہدان (ہمگـام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ بدھ، 9 مارچ کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر زاہدان /دزاپ سے تعلق رکھنے والے دو بلوچ نوجوانوں کو قابض ایرانی فورسز نے اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ـ
تفصیلات کے مطابق گزشتہ بدھ کو قابض ایرانی فورسز نے زاہدان سے تعلق رکھنے والے دو بلوچ نوجوان 18 سالہ شہرام شاہ بخش ولد خدا رحم اور 16 سالہ مسلم شاہ بخش ولد خدا رحم کو جبرا اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ـ

کہا جاتا ہے کہ انہیں اسی وقت حراست میں لیا گیا جب مازیار شاہ بخش کو ایک گھر سے گرفتار کیا گیا تھا جہاں وہ سب عارضی طور پر مقیم تھے۔ لیکن ان مزکورہ دونوں نوجوانوں کی اغوا نما گرفتار کی اطلاع آج موصول ہوئی ہے ـ

مزید رپورٹ کے مطابق ان بلوچ نوجوانوں کو گرفتاری کے وقت فورسز نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا تھا ـ
واضح رہے کہ ان کو حراست میں لینے کی وجوہات اور ان کے خلاف الزامات کے بارے میں ابھی تک کوئی صحیح معلومات دستیاب نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز