زاہدان (ہمگـام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج بروز بدھ 20 اپریل کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر زاہدان کے علاقے ہمت آباد میں قابض ایرانی آرمی کی چوکی کے قریب دو بلوچ شہریوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آج ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر زاہدان کے علاقے ہمت آباد میں قابض ایرانی چوکی کے قریب دو بلوچ شہریوں کی مسخ شدہ لاشیں برامد ہوئی ہیں تاہم ابھی تک ان شہریوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس علاقے کے رہائشیوں میں سے ایک شخص اس جگہ سے گزر رہا تھا، جب اس نے انسانی جسم کا ایک حصہ دیکھا جو زیر زمین آدھا دبا ہوا تھا دیکھا تو اس نے علاقے کے مکینوں کو اطلاع دی، اور پھر ڈسٹرکٹ پولیس اسٹیشن میں جا کر اطلاع دی۔
ذرائع کے مطابق لاش قابض ایرانی آرمی کی چوکی کے بالکل برابر زیر زمین دبا ہوا تھا۔
کہا جاتا ہے کہ لاشیں جائے وقوعہ پر لائی گئی تھیں اور کم از کم ایک ہفتہ قبل دفن کی گئی تھیں۔ ان دونوں افراد کی موت کا صحیح وقت ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا ہے اور شبہ ہے کہ ان کی موت ایک ہفتہ قبل ہوئی تھی۔