زاہدان ( ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق بروز جمعہ ۹ دسمبر کو دزاپ (زاہدان) سے دو بلوچ شہریوں کو قابض ایرانی سیکورٹی فورسز نے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ـ
ان دونوں بلوچ شہریوں کی شناخت 31 سالہ محمود شاہ بخش ولد عظیم اور 29 سالہ فرہاد شاہ بخش ولد محمد حسین کے نام سے ہوئی ہے، دونوں دزپ کے علاقے مراد قلی کے رہائشی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، محمود اور فرہاد کو قابض ایرانی سیکورٹی فورسز نے جمعہ کے روز زاہدان کی مسجد میں نماز ادا کرنے کے بعد اپنے گھر واپس جاتے ہوئے سڑک پر حراست میں لیا تھا، اور ان کی حالت کے بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ہے۔
واضح رہے کہ محمود اور فرہاد کے اہل خانہ جن کا ایک دوسرے سے تعلق ہے، عدلیہ اور سیکیورٹی اداروں سے ان کی حالت بارے جاننے کے لیئے اپیل کرنے کے باوجود تاہم کسی نے کوئی جواب نہیں دیا۔
واضح رہے کہ بلوچستان می احتجاجی مظاہروں اور ہڑتالوں کے بعد کئی بلوچ شہریوں کو قابض ایرانی سیکورٹی فورسز اور فوج نے گرفتار کیا ہے اور ان میں سے کئی گرفتار شدگان کی حالت بارے کسی کو علم نہیں ہے اور نہ ہی انہیں عدالتوں میں پیش کیا گیا ہے ـ