یکشنبه, اکتوبر 13, 2024
Homeخبریںزاہدان میں سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں 45 روز سے زیر حراست نوجوان...

زاہدان میں سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں 45 روز سے زیر حراست نوجوان کی حالت بارے تاحال کوئی اطلاع نہیں

زاہدان ( ہمگام نیوز) اطلاعاف کے مطابق دزاپ (زاہدان) میں قابض سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ایک بلوچ نوجوان کی گرفتاری کو 45 دن گزر جانے کے باوجود ابھی تک اس کی حالت اور اس کے ٹھکانے کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

اس بلوچ نوجوان “حسام ریگی” ولد مجید کی شناخت کے نام سے ہوئی، جس کی عمر 17 سال ہے، زاہدان کے علاقے چہارہ رسولی کا رہائشی ہے ـ

رپورٹ کے مطابق حسام کو سیکورٹی فورسز نے جمعہ 14 اکتوبر کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ مکی مسجد سے اپنے گھر جا رہے تھے۔

لواحقین کے بار بار اداروں سے اپیل کے باوجود کسی عدالتی اور سکیورٹی اداروں نے کوئی جواب نہیں دیا اور اس کے اہل خانہ اس کی حالت کے حوالے سے بہت پریشان ہیں۔

واضح رہے کہ قابض ایران بلوچستان کے خلاف ملک گیر احتجاجی مظاہروں اور ہڑتالوں کے بعد کئی بلوچ شہریوں کو سیکورٹی اور فوج نے گرفتار کیا ہے اور ان میں سے کئی کی حالت بارے علم نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز