پنجشنبه, اکتوبر 3, 2024
Homeخبریںزاہدان میں قابض ایرانی خفیہ ادارے نے دو نو عمر بلوچوں کو...

زاہدان میں قابض ایرانی خفیہ ادارے نے دو نو عمر بلوچوں کو گرفتار کر لیا

زاہدان (ہمگام نیوز ) آمدہ اطلاعات کے مطابق آج قابض ایرانی خفیہ ادارے کے اہلکار سادہ کپڑوں میں ملبوس دزاپ/زاہدان کے علاقے کورین کے گاؤں “روشن آباد” پر چھاپہ مارا، دو نوعمر بھائیوں کو گرفتار کر کے لے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر زاہدان کے گاؤں “کورین “کے روشن آباد علاقے میں قابض ایرانی خفیہ ادارے کے اہلکاروں نے ایک گھر پر چھاپہ مار کر 17 سالہ آصف شاہ بخش اور 18 سالہ قاسم شاہ بخش ولد عبداللہ کو گرفتار کرکے لے گئے ـ

تاہم اطلاع موصول تک ان نوجوانوں کے خلاف الزامات کے بارے میں کوئی تفصیلی رپورٹ نہیں سکی ـ
رپورٹ کے مطابق قابض ایرانی خفیہ ادارے کے کئی اہلکار سادہ لباس میں ملبوس کئی گاڑیوں نے روشن آباد گاؤں پر چھاپہ مارا اور دونوں نوجوان بھائیوں کو گرفتار کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں ایران کی فوج اور دیگر فورسز کے ہاتھوں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اٹھارہ سال سے کم عمر کے قیدیوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز