زاہدان ( ہمگام نیوز) رسانک کے مطابق گزشتہ ہفتے بروز جمعہ قابض ایرانی سیکورٹی فورسز نے زاہدان میں ایک بلوچ نوجوان کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ـ
اس بلوچ شہری کی شناخت “عبد الحمید بلوچزہی” ولد ملک محمد ہے جو شستون (سروان) کا رہائشی بتایا جاتا ہے ـ
رپورٹ کے مطابق عبدالحمید زاہدان کے مدرسے میں زیر تعلیم تھا اور اسے مسجد کے قریب ایک گلی میں نماز جمعہ ادا کرنے کے بعد گرفتار کیا گیا۔
رپورٹ موصول ہوجانے تک اس بلوچ نوجوان کو گرفتار کرنے والے ادارے اور اس کے صحیح مقام کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔
واضح رہے کہ بلوچستان بھر میں میڈیا بلیک آؤٹ اور انٹرنیٹ کے بندش کے سبب حالات و واقعات کی خبروں تک پہنچنا مشکل ہوگیا ہے ـ