یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںزاہدان میں قابض ایرانی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ایک بلوچ شہری کی...

زاہدان میں قابض ایرانی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ایک بلوچ شہری کی گرفتاری

زاہدان( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز 2 دسمبر بروز جمعہ کو قابض ایرانی سیکورٹی فورسز نے زاہدان میں ایک بلوچ شہری کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

 زاہدان سے تعلق رکھنے والے اس بلوچ شہری 18 سالہ ماجد ولد زکریا سنجرانی کی شناخت کی تصدیق ہوگئی ہے۔

 بتایا جاتا ہے کہ زکریا کو قابض سیکورٹی فورسز نے جمعے کے روز جام جم اسٹریٹ 10 زاہدان سے گرفتار کیا تھا۔

 اس شہری کے اہل خانہ نے عدالت اور سیکیورٹی اداروں سے رجوع کیا لیکن ان میں سے کسی نے کوئی جواب نہیں دیا۔

 واضح رہے کہ بلوچستان میں حالیہ احتجاجی مظاہروں کے دوران بڑی تعداد میں بلوچ شہریوں کو قابض ایران کی سیکورٹی اور فوجی دستوں نے گرفتار کیا ہے اور ان میں سے کئی کی زندگی کے بارے میں کوئی علم نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز