Homeخبریںزاہدان میں قابض ایرانی فورسز کی فائرنگ سے دو بلوچ شہری شہید

زاہدان میں قابض ایرانی فورسز کی فائرنگ سے دو بلوچ شہری شہید

زاہدان(ہمگام نیوز) گزشتہ روز 4 اکتوبر کی رات کو شب زاہدان کے بازار مشترک کے علاقے میں واقع فلکہ کوزہ کے قریب قابض ایرانی فورسز کی جانب سے ایک مسافر گاڑی میں سوار افراد پر فائرنگ کے نتیجے میں دو بلوچ شہری گولیاں لگنے سے شہید ہوگئے۔

خبر کی اشاعت تک دونوں شہید شہریوں کی شناخت اور فورسز کی جانب سے ان پر فائرنگ کی وجوہات کے بارے میں کوئی معلومات سامنے نہیں آسکی تھیں۔

 ذرائع کے مطابق، دونوں شہریوں کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب قابض ایرانی فورسز نے بغیر کسی پیشگی انتباہ کے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ گولیاں لگنے کے نتیجے میں دونوں شہری جان کی بازی ہار گئے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد قابض فورسز دونوں شہریوں کی لاشیں بھی اپنے ساتھ لے گئی

۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز