زاہدان: (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بروز جمعہ کو زاہدان میں ایک بلوچ شہری کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر زاہدان میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے خدا رحم ریکی ولد فیض محمد ساکن میرجاوہ کو قتل کر دیا ۔
تاہم رپورٹ موصول ہونے تک حملہ آوروں کی شناخت اور محرکات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔
تاہم 2023 سے لیکر اب تک جمع کی گئی رپورٹس کے مطابق کم از کم 192 بلوچ شہریوں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، جن میں سے 150 افراد جانبحق اور 42 افراد زخمی ہوئے۔ ان لوگوں میں کم از کم پانچ بچے اور چار خواتین شامل ہیں۔