شنبه, سپتمبر 21, 2024
Homeخبریںزاہدان میں مکینیکل دکان پر قابض ایرانی فورسز کے حملے کے بعد...

زاہدان میں مکینیکل دکان پر قابض ایرانی فورسز کے حملے کے بعد تین بلوچ شہریوں کی گرفتاری

زاہدان (ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق بروز بدھ کو زاہدان میں قابض ایرانی انٹلیجنس ایجنسی کے اہلکاروں نے جام جم اسٹریٹ پر واقع ایک مکینیکل کی دکان پر چھاپہ مار کر دکان پر کام کرنے والے تین بلوچ شہریوں کو بغیر عدالتی حکم یا وضاحت پیش کیے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔

 گرفتار کیے گئے شہریوں میں سے دو کی شناخت 28 سالہ ادریس ریگی ولد موسیٰ اور 32 سالہ مہراللہ خروط ساکنان زاہدان کے ناموں سے ہوئی ۔

 تاہم تیسرے کی شناخت رپورٹ موصول ہونے تک نہیں ہو سکی ہے ۔

 رپورٹ کے مطابق صبح نو بجے کے لگ بھگ قابض ایرانی انٹلیجنس ایجنسی کے اہلکاروں نے بغیر عدالتی حکم نامہ کے ایک مکینکل دکان پر حملہ کر کے دو مکینک اور ایک کارکن سمیت تین افراد کو بغیر کسی الزام کے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

 بتایا جاتا ہے کہ گرفتار کرنے والے اداروں کی جانب سے ان شہریوں کے اہل خانہ کی پیروی کے باوجود ان کی گرفتاری کی وجہ اور ان کے صحیح مقام کے حوالے سے تاحال کوئی جواب نہیں ملا ہے۔

 رپورٹ کی تیاری کے وقت تک ان تینوں بلوچ شہریوں کے خلاف الزامات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز