دزاپ(ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق گزشتہ شب ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر دزاپ(زاہدان )میں سعدی اسٹریٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے پرائیڈ کار پر فائرنگ کی جس سے کار میں سوار دو افراد جانبحق اور ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا۔
جاں بحق ہونے والے دونوں بلوچوں کی شناخت 24 سالہ “بلال براہویی ولد رحمت اللہ اور 21 سالہ عمر رودینی ولد احمد جبکہ زخمی کی شناخت 22 سالہ حمید موسیٰ کے ناموں سے ہوئی ، تینوں بلوچوں کا دزاپ سے ہے۔
رپورٹ کے مطابق پہلوانی اسٹریٹ کے کونے پر واقع سعدی اسٹریٹ پر پیوجوٹ پارس کار میں سوار مسلح افراد نے پرائیڈ کار پر براہ راست فائرنگ کردی، جس سے عمر رودینی اور بلال براہوہی کو کم از کم چار گولیاں لگنے کے بعد موقع پر ہی جانبحق ہو گئے جب کہ کار کا ڈرائیور حامد شدید زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کیا گیا۔