زاھدان( ہمگــام نیوز) آمدہ رپورٹ کے مطابق مغربی مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شھر زاھدان کے شورو علاقے میں بدھ کی شام تہران جانے والی ٹرین الٹنے سے قریبا ٹرین میں سوار پانچ افراد جانبحق ہوگئے جبکہ 35 افراد زخمی ہوگئے ـ مـزید اطلاع کے مطابق زاہدان ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیشن کا کہنا ہے ٹرین پٹڑی میں خرابی کی وجہ سے الٹ کر اتر گئی جس سے پانچ افراد جانبحق جب کہ دیگر 35 افراد زخمی ہوگئے مزید اطلاعات آنا باقی ہیں۔






