شنبه, مارچ 14, 2026
Homeخبریںزاہدان میں گرفتار بلوچ شہری کو سزائے موت کا حکم

زاہدان میں گرفتار بلوچ شہری کو سزائے موت کا حکم

زاہدان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق 30 دسمبر 2022 کو زاہدان سینٹرل جیل میں گرفتار بلوچ شہریوں میں سے ایک کو سزائے موت دینے کا حکم نامہ جاری کیا گیا ہے ـ

 25 سالہ اس بلوچ شہری “ابراہیم ناروئی” ولد گل خان کی شناخت کی تصدیق ہو گئی ہے جو کہ زاہدان اولڈ روڈ کے رہائشی ہیں ـ

 کہا جاتا ہے کہ ابراہیم ناروہی کو 3 اکتوبر 2022 کو سادہ لباس میں ملبوس قابض ایرانی فورسز نے گرفتار کیا تھا ـ جن پر “بد امنی اور جنگ کرنے ” کا الزام عائد کیا گیا ہے ـ

  رپورٹ کے مطابق حراستی مرکز میں ایک ہفتہ تک شدید تشدد اور سیکورٹی فورسز کے ڈرا دھمکانے کے بعد بند آنکھوں کے ساتھ جبری اعتراف جرم کرنے کے بعد ابراہیم نے کاغذات پر دستخط کر کے اپنی انگلیوں کے نشانات دیئے تھے تاکہ اس کی سزائے موت پر کسی کو اعتراض نہ ہو اور زاہدان انقلابی عدالت کی برانچ (6) سے۔ الزام کے ذریعے اپنے لیئے وکیل رکھنے کے حق ست بھی محروم کر دیا تھا ـ

 واضح رہے کہ اس نوجوان شہری نے عدالت کی جانب سے جاری کیے گئے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا ہے اور وی اس وقت زاہدان سینٹرل جیل کے وارڈ (9) میں ہے۔

 بعض اطلاعات سے معلوم ہوتا ہے کہ زاہدان انقلاب عدالت کے جج نے کہا ہے کہ اگر سپریم کورٹ میں ابراہیم ناروہی کی سزا کی توثیق ہو جاتی ہے تو ہم اس پر فوری عمل درآمد کر دیں گے۔

 واضح رہے کہ زاہدان کے احتجاجی مظاہروں میں گرفتار 18 سالہ بلوچ نوجوان شعیب میربلوچزہی ریگی، منصور دہمردہ اور کمبیز خروت کو سزائے موت سنائی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز