زاہدان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق
گزشتہ روز 21 اکتوبر 2021 کو ایک بلوچ قیدی نظر ناز کمبرزہی کو زاہدان سنٹرل جیل میں دو دن کے قید تنہائی میں رکھنے کے بعد پھانسی دی گئی۔
مزید رپورٹ کے مطابق اس بلوچ شہری کو 2019 میں زاہدان سے منشیات کی سمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
ایک باخبر ذریعے نے بتایا، “زاہدان جیل کے حکام نے بلوچ قیدی کو قرنطینہ میں منتقل کیا اور اس کے اہل خانہ کو بدھ کو دوپہر کو آخری ملاقات کے لیے بلایا ـ
ذرائع نے مزید کہا: “یہ بلوچ قیدی اندھے پن کا شکار ہے اور اس کی 80 فیصد بینائی ختم ہو چکی ہے۔ اس کی آنکھوں کا آپریشن ہونا تھا لیکن اس کی سزائے موت پر عمل درآمد کر دیا گیا ہے۔”