زاہدان (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ایک بلوچ شہری جو دزاپ/زاہدان شہر میں قابض ایرانی فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا اور اسے ہسپتال لے جایا گیا تھا آج بدھ 9 فروری کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ـ
تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر زاہدان میں چار دن قبل قابض ایرانی فورسز کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں عرفان شاہ بخش ولد ناصر نامی بلوچ شہری شدید زخمیوں ہوا تھا اور آج ہسپتال میں دم توڑ گئے.
علاقائی لوگوں کے مطابق عرفان اور اسکے دو دیگر دوست بزرگمہر اور ایک دوسرا دوست دزاپ/زاہدان اسٹریٹ پر چل رہے تھے جب قابض فورسز نے ان پر فائرنگ کی فائرنگ کے بعد عرفان شدید زخمی ہو گیا تھا اور اسے ہسپتال لے جایا گیا۔ جبکہ ان کے دونوں دوستوں کو قابض ایرانی فورسز نے زخمی حالت میں گرفتار کیا تھا ـ
واضح رہے کہ ایرانی مقبوضہ بلوچستان قابض کے فورسز اور دیگر ڈیتھ اسکواڈ کی درندگی اس قدر بڑھ چکی ہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دروان درجنوں بلوچ شہری بلا اشتعال فائرنگ سے زخمی اور جانبحق ہوئے ہیں ـ