زاہدان (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق قابض ایرانی آرمی نے عدالتی حکم کے بغیر زاہدان شہر کے ضلع کورین کے گاؤں گلچاہ میں ایک بلوچ شہری کے رہائشی مکان پر چھاپہ مار کر خواتین اور بچوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔
تفصیلات کے مطابق آج قابض ایرانی آرمی نے بغیر عدالتی حکم کے گلچای گاؤں میں ایک بلوچ شہری کے رہائشی مکان پر چھاپہ مارا۔
کہا جاتا ہے کہ قابض آرمی کے حملے سے خواتین اور بچوں میں خوف و ہراس پھیل گئی ہے۔
ایک باخبر ذریعے نے بتایا: “اس بلوچ شہری کے رہائشی مکان پر چھاپہ مارنے کے بعد قابض آرمی گھر کے سامان اور دیگر فرنیچر کو بھی تباہ کر دیا ہے۔”
واضح رہے کہ قابض ایرانی آرمی کا ایک ہی ہفتے میں کورین میں یہ تیسرا حملہ جو کہ بلوچ آبادیوں پر کر ریا ہے ـ


