سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںزرمبش زیمر کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے سوشل میڈیا اکاؤنٹس...

زرمبش زیمر کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے سوشل میڈیا اکاؤنٹس علیحدہ کردیے گئے

 

کوئٹہ (ہمگام نیوز)زرمبش شکسار ( زرمبش براڈ کاسٹنگ کارپوریشن) نے صارفین کے اصرار اور زرمبش زیمر کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے اس کے یوٹیوب چینل سمیت تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹ علیحدہ کرلیے۔

زرمبش شکسار کی طرف سے کہا گیا ہے کہ سماجی اور سیاسی پیغامات کے لیے فن موسیقی کے استعمال کی روایت رہی ہے زرمبش شکسار کے قیام کے بعد اس طرف خصوصی توجہ دی گئی اور زرمبش زیمر کے نام سے ذیلی ادارہ تشکیل دیا گیا۔ ادارے کے سربراہ منھاج مختار ،رکارڈنگ انجینئر مجاہد غلام کی شبانہ روز کوشش اور استاد میراحمد جیسے کہنہ مشق فنکاروں کی ادارے سے وابستگی نے ادارے کے سفر کو آسان بنایا۔

ادارے کے پروگرام بلوچی اور براہوی موسیقی کی ترویج اور نئے فنکاروں کی حوصلہ افزائی پر عمل کرتے ہوئے گذشتہ سال نئے گلوکار بھی متعارف کیے گئے اور اس سلسلے کو آگے بڑھانے کی طرف توجہ دی جارہی ہے۔زرمبش زیمر سے وابستہ فنکاروں کی محنت اور ادارے کو ملنے والی عوامی پسندیدگی کو دیکھتے ہوئے زرمبش شکسار نے ’زرمبش زیمر‘ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس الگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ صارفین کو اپنے پسنیدہ البم اور گانوں تک رسائی میں آسانی ہو۔

اس سلسلے میں جدید طرز کا ویب سائٹ بھی لاؤنچ کیا گیا ہے جس پر ’زرمبش زیمر‘ کی طرف سے جاری کیے گئے تمام گانے جلد ہی اپلوڈ کیے جائیں گے ساتھ ہی ٹیلی گرام چینل پر بھی یہ گانے مختلف فارمیٹ میں دستیاب ہوں گے۔

زرمبش زیمر تمام صارفین سے درخواست کرتا ہے کہ زرمبش زیمر کے یوٹیوب چینل کو زیادہ سے زیادہ سبسکرائب کریں، ٹیلی گرام چینل کو جوائن کریں اور فیس بک صفحہ کو لائک کرکے ادارہ اور ادارے سے وابستہ فنکاروں کی حوصلہ افزائی کریں۔

یوٹیوب چینل:
https://www.youtube.com/zrumbeshzemir

فیس بک :
https://www.facebook.com/Zrumbesh-Zemir-%D8%B2%D8%B1%D9%85%D8%A8%D8%B4-%D8%B2%DB%8C%D9%85%D8%B1-100548848781598

ٹیلی گرام چینل:
https://t.me/zrumbeshzemir

ٹیلی گرام بوٹ:
zrumbeshzemirBOT@

ویب سائٹ:
www.zrumbesh.com/zemir

رابطہ:
zrumbeshnews@gmail.com

واٹساپ ۔ ٹیلی گرام:
0044786968529

یہ بھی پڑھیں

فیچرز