کیچ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے زعمران میں قابض پاکستانی فوجی قافلے پر بلوچ مزاحمتکاروں نے حملہ کیا ۔فوجی قافلے میں شامل ان کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق زعمران میں کنڈ کافران کے مقام پر بلوچ مزاحمتکاروں نے قابض پاکستانی فوجیوں کے قافلے کے گاڑیوں پر حملہ کیا ۔مسلح بلوچ مزاحمتکار پہلے سے ان فوجیوں کی تاک میں بیھٹے ہوئےتھے۔مزاحمتکاروں نے پاکستانی فوجی گاڑیوں کو راکٹوں و دیگر خود کارہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔
حملے کے بعد فوجیوں کی مدد کیلئے گن شپ ہیلی کاپٹر کے پہنچنے کی بھی اطلاعات ہے۔ اس حملے میں زخمی اور ہلاکتوں کی امکان ظاہر کیا جارہا ہیں ۔تازہ اطلاعات کے آنے تک اس واقعہ کی کسی نے زمہ داری قبول نہیں کی ہیں ۔