کیچ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج دوپہر کو مقبوضہ بلوچستان کے شہر کیچ کے علاقے زمرای کور میں نامعلوم مسلح افراد نے ایف ڈبلیو او کے ایک کیمپ پر حملہ کردیا ہے
زرائع کے مطابق مسلح افراد نے ایف ڈبلیو او کیمپ میں موجود اہلکاروں کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ ایک ٹینٹ (تنبو) میں آرام کررہے تھے زرائع نے اس حملے میں ہلاکتوں کے خدشے کا اظہار کیا ہے.
مزید معلومات کے مطابق مسلح افراد کے حملے کے کچھ منٹ بعد پاکستانی فوج ایف ڈبلیو او کے کیمپ میں موجود اہلکاروں کے ٹینٹ تک پہنچنے تو اسی اثناء میں مسلح افراد نے پاکستانی فوج پر حملہ کردیا مسلح افراد کے حملے کے رد عمل میں فورسز نے متعدد مارٹر کے گولے فائر کیے
تاہم اس حملے کی ذمہ داری اب تک کسی تنظیمی کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے


