Homeخبریںزھک شہر میں بیٹے کے ہاتھوں باپ کا قتل

زھک شہر میں بیٹے کے ہاتھوں باپ کا قتل

زھک ( ہمگـام نیوز) منشیات کے استعمال پر جھگڑے پر شہری نے اپنے والد کو چھری سے وار کر کے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر زھک کے پولیس افسر نے بیٹے کے ہاتھوں باپ کو قتل کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیٹے نے چھری کے وار سے اپنے ہی باپ کو قتل کردیا ہےـ

زھک شہر کے پولیس حمید نوری نے ایران کے ذرائع ابلاغ کے ساتھ گفتگو میں کہا: “اپنے والد سے لڑائی کے بعد ایک 32 سالہ نوجوان نے اپنے والد کو چھری کے وار کر کے قتل کردیا اور وہ جائے واردات سے فرار ہوگیاـ

انہوں نے مزید کہا: “قاتل کو پولیس فورس نے ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں گرفتار کرلیا اور پولیس ہیڈ کوارٹر منتقل کرنے کے بعد اس نے پوچھ گچھ میں بتایا کہ اس کا اپنے والد کے ساتھ منشیات کے معاملے کو لے کر جھگڑا ہوا تھاـ

Exit mobile version