سه شنبه, اکتوبر 22, 2024
Homeخبریںزہرہ بلوچ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں : بی ایس او...

زہرہ بلوچ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں : بی ایس او آزاد

کوئٹہ (ہمگام نیوز )بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزئشن آزاد کے مرکزی ترجمان نے اپنے تعزیتی بیان میں بی ایس او آزاد مند زون کے سینئر نائب صدر زہرہ بلوچ کے روڈ حادثے میں وفات پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انکی حادثاتی موت نے بی ایس او آزاد کو ایک مخلص سیاسی جہد کار سے محروم کردیا ہے۔زہرہ بی ایس او آزادکے ایک فعال کارکن تھے جنھوں نے 2014 میں بی ایس او آزاد کے پلیٹ فارم سے اپنی سیاسی جدوجہد کا آغاز کیا اور اپنی حادثاتی موت تک ایمان داری اور مخلصیسے اپنے فرائض سر انجام دیتے رہے۔انہوں نے محنت قابلیت اور اپنی جدوجہد سے اپنے ساتھیوں میں ایک اہم مقام حاصل کیا اور مند زون کے سینئر نائب صدر منتخبہوئے مختصر سیاسی کئیرئیر میں انہوں نے بلوچ قوم میں سیاسی شعور و آگاہی پھیلانے کے لئے انتھک محنت کی انکی جدوجہد کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے۔ترجمان نے زہرہ بلوچ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک مخلص سیاسی جہد کار اور ہمت و بہادری کی علامت تھی ان کی زندگی کا مقصد قوم میںغلامی کے خلاف نفرت اور آزادی کے لئے شعور کو اجاگر کرنا تھا اور اس پیغام کو پھیلانے کے لئے اس نے اپنی موت تک جدوجہد جاری رکھی۔

ترجمان نے اپنے بیان کے آخر میں کہا کہ زہرہ بلوچ کی ناگہانی و حادثاتی موت سے بی ایس او آزاد ایک مخلص کارکن سے محروم ہوگئی ہے بلوچستان کی جہدوجہدآزادی اور بی ایس او کے پلیٹ فارم سے انکی جدوجہد رائیگاں نہیں جائیگی انکے ساتھی ممبران انکی جدوجہد کو آگے بڑھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز