سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںزہری خان کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے : لواحقین کی...

زہری خان کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے : لواحقین کی اپیل

 

پسنی (ہمگام نیوز) 8 نومبر 2017 کو مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی کے علاقے کُلانچ سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری طور اغواء ہونے والے کُلانچ کے رہائشی زہری خان ولد احمد کے لواحقین نے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ زہری خان بے قصور ہے اُسے باحفاظت بازیاب کیا جائے ۔

زہری خان کے لواحقین نے مزید کہاکہ اگر زہری خان نے کوئی جرم کیا ہے تو اسے ریاست کے ہی قانون کے مطابق عدالت میں پیش کرکے انصاف کے تقاضے پورے کیئے جائیں، جبکہ اس کے برعکس اُس کو عدالت میں پیش کئے بغیر ناکردہ گناہوں کی پاداش میں کئی سالوں سے اس طرح فوجی کیمپوں کے ازیت خانوں میں مسلسل حبس بے جا میں رکھ کر انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنانا انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

اہل خانہ نے ملکی اور غیر ملکی انسانی حقوق کے علمبرداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ زہری خان سمیت تمام بلوچ جبری مغوی اسیران کی باحفاظت بازیابی کے لیے اپنا کردار ادا کرکے جبری مغویان کے پورے خاندانوں کو اجتماعی اذیت سے نجات دلانے میں ہماری مددکریں۔

واضح رہے بلوچستان میں جبری اغوا شدہ افراد کی تعداد ہزاروں میں ہے، جن کے لواحقین کے احتجاج کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز