زہری، پنجگور ( ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق زہری میں فائرنگ سے ایک شخص قتل۔ خضدار کے علاقے زہری بازار میں مین چوک پر نا معلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔ واقعے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا۔ ملزمان فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق جاں بحق اور زخمی شخص کا تعلق خلق نواب نوروز خان کے ملازمین سے بتایا جارہا ہے۔
دریں اثناء پنجگور کے علاقے سب تحصیل کچگ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ، لیویز ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے گچک میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے فدا احمد ولد جان محمد جاں بحق ہوگیا۔ دریں اثناءفدا احمد کے لواحقین نے میت ساتھ لیکر ڈپٹی کمشنر پنجگور کے آفیس کے سامنے احتجاج کیا۔ ان کا مطالبہ تھا کہ قاتلوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے، اس دوران حق دو تحریک پنجگور کے آرگنائزر ملا فرہاد، مسلم لیگ ن مکران کے ڈویژنل صدر اشرف ساگر اور دیگر سیاسی شخصیات بھی ان کے ہمراہ دھرنے پر موجود ہیں۔