شنبه, آوریل 27, 2024
Homeخبریںسراوان، نامعلوم مسلح افراد کا ایک رہائشی کوارٹر حملہ ، پاکستانی...

سراوان، نامعلوم مسلح افراد کا ایک رہائشی کوارٹر حملہ ، پاکستانی فوج کے دو میجر سمیت 14 افراد ہلاک، 3 زخمی

سراوان(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق آج ہفتہ کی صبح 27 جنوری 2024 کو نامعلوم مسلح افراد ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر شستون(سراوان) کے گاؤں سیرکان میں ایک کوارٹر پر حملہ کرکے پاکستانی پنجاب سے تعلق رکھنے والے 14 افراد کو ہلاک جبکہ 3 زخمی کر دیئے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک شدہ افراد میں سے پاکستانی فوج کے 2 اہم افسران میجر اشفاق اور میجر عثمان کا نام بھیشامل ہے ۔ تاہم دیگر افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ہے ۔

 

علاقائی ذرائع کے مطابق ان ہلاک شدہ افراد کا تعلق پاکستانی فوج سے ہے کہا جاتا ہے پاکستانی فوج اہلکاروں مزدوروں اور کاروباری کی افراد کی شکل میں گزشتہ کئی سالوں سے مقبوضہ بلوچستان میں موجود ہیں جو کہ جاسوسی کا کام سر انجام دے رہے ہیں ۔

 

تاہم اطلاع موصول ہونے تک کسی گروپ یا تنظیم نے اس بڑے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز