سه شنبه, مارچ 17, 2026
Homeخبریںساری جیل میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دیدی گئی

ساری جیل میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دیدی گئی

زاہدان (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ایک بلوچ قیدی کی سزائے موت پر عمل درآمد کیا گیا جو اس سے قبل منشیات فروشی کے الزام جیل تھا 14 اگست کی صبح سویرے ساری کی ترکلہ جیل میں پھانسی دی گئی۔

اس قیدی کی شناخت 29 سالہ سعید ناروہی ولد ظریف جو کہ زاہدان کے محلہ شیرآباد کا رہائشی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہفتہ 13 اگست کو جیل حکام نے سعید کو قید تنہائی میں منتقل کر دیا تھا، جو کہ اس وقت انکی ٹانگ ٹوٹ گئی تھی، اور ان کے اہل خانہ ان کی پھانسی سے قبل ان سے ملاقات کرنے میں کامیاب ہو گئے تھے

کہا جاتا ہے کہ سعید کی سزائے موت پر عملدرآمد کرتے ہوئے اس کی ایک ٹانگ ٹوٹ گئی تھی اور وہ نامناسب جسمانی حالت میں تھا۔

اس بلوچ شہری کو 2018 میں ساری انٹیلی جنس ڈپارٹمنٹ فورسز نے منشیات سے متعلق جرائم کے الزام میں گرفتار کیا تھا اور اسے اس شہر کی ترکلہ جیل میں منتقل کیا گیا تھا اور اس کے بعد سے سزا پر عمل درآمد تک اسی جیل میں ہے۔

اس رپورٹ میں ایک ذریعے کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ جب اس شہری کو گرفتار کیا گیا تو اس کے پاس کوئی منشیات نہیں تھی اور اسے تشدد کے دباؤ میں اپنے خلاف اعتراف جرم کرنے پر مجبور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز