کرمانشاہ ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ایرانی مقبوضہ کردستان کے کرماشان سے تعلق رکھنے والے ہرسین شہر کے ایک کرد شہری رسول مراد قلی کو صبح کے وقت 12 جولائی بروز منگل صوبہ مازندران کے صدر مقام ساری کی سنٹرل جیل میں پھانسی دی گئی۔
باخبر ذرائع کو موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق، ہرسین کے گاؤں سرماج سے تعلق رکھنے والے رسول مراد قلی کو تین سال قبل منشیات سے متعلق جرائم کے الزام میں ساری میں گرفتار کیا گیا تھا اور ایران کے عدالتی نظام نے انہیں موت کی سزا سنائی تھی۔
واضح رہے کہ پھانسی پانے والا یہ قیدی مرادقلی کرمانشاہ سٹی کونسل کا سابق رکن تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز “کوہدشت ” سے تعلق رکھنے والے دو شہریوں فرزاد گارووند اور محمد حاتمی کی سزائے موت کرج شہر کے مرکزی قید خانے میں عمل میں لائی گئی۔