دوشنبه, اکتوبر 7, 2024
Homeخبریںسانحہ زاہدان اور اسکے بعد مظاہروں میں 11 بلوچ بچے شہید ہوگئے...

سانحہ زاہدان اور اسکے بعد مظاہروں میں 11 بلوچ بچے شہید ہوگئے تھے ـ رپورٹ

زاہدان ( ہمگام نیوز) بلوچ ایکٹیوسٹ کمپیئن تنظیم کے جمع کردہ اور ریکارڈ کیے گئے اعدادوشمار کی بنیاد پر زاہدان میں بلیک فرائیڈے ( 30 ستمبر) اور بعد ازاں احتجاجی مظاہروں میں قابض ایرانی کے ہاتھوں شہید ہونے والے 11 بلوچ بچوں کی شناخت کی تصدیق ہو چکی ہے۔

ان شہید بچوں کے نام درج ذیل ہیں۔

1-امید سارانی، عمر 13 سال
2- 17 سالہ امید صفرزہی ولد نعیم کو سر میں گولی لگی تھی ـ
3- 12 سالہ جابر شیروزہی ولد احمد
4- جواد پوشہ ولد احمد، 12 سال
5- 16 سالہ سامر ہاشم زہی کو سر میں گولی لگی تھی ـ
6- سدیس کاشانی، 14 سال
7- عزیز اللہ کبدانی، 14 سال، ولد حبیب اللہ
8- محمد اقبال (نائبزہی) شاہنواز ولد نیاز محمد پیدائشی سرٹیفکیٹ ندارد، عمر 16 سال، سینے میں گولی لگی تھی ـ
9- محمد رخشانی، عمر 12 سال، ولد عبدالقادر
10-میرشکار عمر 2 سال
11- 16 سالہ یاسر شاہوزہی کو دل پر گولی لگی تھی ـ

بلوچ ایکٹیوسٹ کمپیئن کی رپورٹ کے مطابق اب بھی زاہدان میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں ہونے والی دیگر اموات کے اعداد و شمار جمع کرنے اور ریکارڈ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز