Homeخبریںسانحہ ڈنک کے خلاف گوادر، زہری اور یونان میں احتجاجی مظاہرے

سانحہ ڈنک کے خلاف گوادر، زہری اور یونان میں احتجاجی مظاہرے

گوادر/زہری/یونان (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر، خضدار کے علاقے زہری اور بیرون ملک یورپی ملک یونان میں برمش کو انصاف دلانے کیلئے احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق زہری میں برمش یکجہتی کمیٹی نے سانحہ ڈنک کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی جس میں نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی مظاہرین نے احتجاج میں مطالبہ کیا کہ برمش اور ملک ناز کو انصاف دیا جائے اور منشیات کا بلوچستان سے خاتمہ کیا جائے جبکہ گوادر میں شہریوں نے چوتھی بار سانحہ ڈنک کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ واقع میں ملوث مجرمان کو سرعام پھانسی دی جائے اور بلوچستان سے ڈیتھ اسکواڈ کا خاتمہ کیا جائے۔

برمش یکجہتی کمیٹی کی جانب سے یورپی ملک یونان میں بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بلوچ خاتون شہید ملک ناز اور کمسن برمش کو انصاف فراہم کیا جائے۔

Exit mobile version