دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںسانحہ ہوشاپ کے خلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی شال کی جانب سے احتجاجی...

سانحہ ہوشاپ کے خلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی شال کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ

 

کوئٹہ (ہمگام نیوز) سانحہ ہوشاپ کے خلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی شال کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا۔

احتجاجی مظاہرہ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے ہوا جس میں عورتوں اور بچوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔

شُرکا نے سانحہ ہوشاپ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے کمسن امیر مراد کو فراہمی انصاف کے مطالبے کے مختلف بینر اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔

مظاہرین سے ماما قدیر بلوچ، بانُک زینگُل بلوچ اور بی بگر بلوچ نے خطاب کیا جہاں انہوں نے اس غیر انسانی فعل کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

مقررین نے کہا کہ آج سے پچاس سال پہلے پاکستانی فوجی اہلکاروں نے بنگلادیش میں جنسی تشدد کو بطور مجموعی سزا کے متعارف کیا اور آج بلوچستان میں بھی وہی طریقہ کار اپنایا گیا ہے۔ یہ یاد رکھا جائے کہ بلوچستان بنگلا دیش نہیں۔ یہاں پر عزتوں کے پاسبان بستے ہیں جو اس طرح کے آپ افعال کے سامنے نہ صرف مذاہمت کریں گے بلکہ ان کو آپ کے لئے نشان عبرت بنا دیا جائے گا۔

 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز