یکشنبه, سپتمبر 22, 2024
Homeخبریںساکران حب ‘بوسیدہ لاش برآمد

ساکران حب ‘بوسیدہ لاش برآمد

حب(ہمگام نیوز ) ویب نیوز ڈیسک کء رپورٹ کے مطابق ساکران 6 نالہ کے قریب سے کئی روز پرانی نامعلوم شخص کی نعش برآمد اور گڈانی میں مچھلی کا شکاری حرکت قلب بند ہونے کے سبب جاں بحق ،دونوں لاشیں حب اسپتال منتقل کر گئیں ،ضروری کاروائی کے بعد ایک لاش ورثاءکے حوالے کر دیئے گئے ـ
جبکہ نامعلوم شخص کی لاش ایدھی سرد خانہ کراچی منتقل کردیا گیا اس حوالے سے ایدھی ذرائع کے مطابق ایک اطلاع پر گزشتہ روز ایدھی ریسکیو ٹیم نے ساکران 6 نمبر نالہ کے قریب جھاڑیوں سے کئی روز پُرانی 40 سالہ ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد کر کے جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال حب منتقل کردیا گیا بعدازاں ایدھی سرد خانہ کراچی سہراب گوٹھ روانہ کردیا گیا گڈانی سے ایک ذرائع کے مطابق گزشتہ شب گڈانی جیٹی کے قریب مچھلی کا شکار کرتے 52سالہ شکیل ولد یونس نامی مچھلی کا شکار ی حرکت قلب بند ہونے کے سبب جاں بحق ہو گیا نعش ایدھی ایمبولینس سروس کے ذریعے حب اسپتال منتقل کردیا گیا او ر ضروری کاروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیا گیا متوفی کراچی کا رہائشی تھا ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز