دوشنبه, سپتمبر 30, 2024
Homeخبریںساک نے بیسمہ میں زون تشکیل دے دی، بلال بلوچ آرگنائزر مشتاق...

ساک نے بیسمہ میں زون تشکیل دے دی، بلال بلوچ آرگنائزر مشتاق بلوچ ڈپٹی آرگنائزر منتخب

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی بیسمہ زون زیر نگرانی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل خالد بلوچ تشکیل دی گئی ہے۔

بساک پریس ریلیز کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے آرگنائزنگ باڈی اجلاس میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل خالد بلوچ نے بطور مہمان خاص شرکت کی اور بیسمہ زون باقاعدہ طور پر تشکیل دیا گیاہے۔

زونل آرگنائزنگ باڈی اجلاس میں تعارفی نشست ، تنظیمی امور اور آئندہ لائحہ عمل کے ایجنڈے پر سیر حاصل بحث کے بعد آرگنائزنگ باڈی تشکیل دی گئی ہے جس میں بلال بلوچ آرگنائزر جبکہ مشتاق بلوچ ڈپٹی آرگنائزر منتخب ہوئے ہیں۔

اجلاس سے مخاطب ہوکر خالد بلوچ کا کہنا تھا کہ بلوچ طلباء کے تعلیمی مسائل کے حل و جمہوری حقوق کے حصول کے لئے جدوجہد ہمارا نصب العین ہے۔اگر ہم بلوچ علاقوں کے تعلیمی صورتحال کا جائزہ لیں تو اس بات کا اندازہ لگانا مشکل نہیں رہتا کہ گزرتے وقت کے ساتھ بلوچ علاقوں میں تعلیمی مسائل سنگین ہوتے جارہے ہیں۔ جہاں ایک طرف بلوچستان میں اسکول سطح کی تعلیمی ڈھانچہ مکمل ناکامی کا شکار ہے تو دوسری طرف کالج اور اعلی سطح پر سہولیات کی عدم فراہمی و اساتذہ کے کمی کی وجہ سے حصول تعلیم ناممکن ہو چکی ہے ۔

انھوں نے مزید کہا ہے کہ تعلیم یافتہ بلوچستان ہمارا خواب ہے۔جس کی تعبیر بغیر منظم جہد و جہد کے ممکن نہیں، تنظیم کے تمام ممبران کی یک مشت ہوئے بغیر کامیابی ممکن نہیں۔ہمیں عالاقائی سطح پر تعلیم کی اہمیت اجاگر کرنے سمیت تعلیمی مسائل کے حل کے لیے منظم جہدو جہد کرنے کی ضرورت ہے۔بلوچ اکثریت علاقوں میں تعلیمی زبوں حالی کو مدنظر رکھتے ہوئے موجودہ عہد کے طالبعلموں کےلیے اپنی ذمہ داریوں کا ادراک نہایت ہی ضروری ہے۔ جہاں ایک جانب طالبعلموں کا خود کے علمی صلاحیتوں کو نکھارنا ایک ضروری امر بن چکا ہے وہیں تسلسل کے ساتھ سماج میں علمی رجحان کے پروان کےلیے منظم اور اجتماعی کوششیں قومی ذمہ داری کے طور پر گردانا جاتا ہے ۔

دیوان کے آخری ایجنڈہ آئندہ کے لائحہ عمل میں زونل آرگنائزنگ باڈی تشکیل دی گئی جس کےلیے بلال بلوچ آرگنائزر ،مشتاق بلوچ ڈپٹی آرگنائزر جبکہ ارشاد بلوچ،شاہ زیب بلوچ اور مہراب بلوچ آرگنائزنگ باڈی کے رکن منتخب ہوئے۔

تقریب حلف برداری کے بعد نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل خالد بلوچ کا کہنا تھاکہ بیسمہ جیسے علاقے میں تنظیم کی فعالیت مخلص کارکنان کی محنت کا ثمر ہے۔ بیسمہ میں تنظیم کی فعالیت نیک شگون کی حثیت رکھنے سمیت اس بات کا ثبوت ہے کہ بلوچ طلباء کے لئے بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی ایک امید ہے جس سے جڑنے کے لئے بلوچ طلباء کی ایک کثیر تعداد ہما وقت تیار ہے۔ جبکہ نومنتخب عہدیداران نے تنظیمی پروگرام کو آگے لیجانے اور تنظیمی سرگرمیوں کو مخلصی اور تسلسل کے ساتھ سر انجام دینے کا اعادہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز