چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںسبزوار جیل میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دے دی گئی

سبزوار جیل میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دے دی گئی

زاہدان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج صبح 27 دسمبر 2021 کو سبزوار جیل میں قید ایک بلوچ قیدی کی سزائے موت پر جیل حکام نے عمل درآمد کیا۔

رپورٹروں نے اس قیدی “احمد نہتانی” ولد شیر احمد کی شناخت کی تصدیق کی ہے جو جنوبی خراسان صوبے کے شہر “درمیان” کے گاؤں خیر آباد سے تعلق رکھتا تھا ـ

بتایا جاتا ہے کہ شہری کے خلاف منشیات سے متعلق جرائم کا الزام تھا

احمد نہتانی کو قابض ایرانی آرمی نے تقریباً تین سال قبل “سبزوار ” سے گرفتار کیا تھا اور وہ کچھ عرصے سے جیل میں تھا ـ

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس قیدی کے اہل خانہ دو ہفتے قبل اس سے ملنے گئے تھے اور جیل حکام نے اس کی سزا پر عمل درآمد کے بارے میں کچھ نہیں کہا تھا۔

احمد نے کل شام اپنے اہل خانہ سے رابطہ کیا اور انہیں بتایا کہ اسے جیل کے قرنطینہ میں منتقل کر دیا گیا ہے، اور اس حقیقت کے باوجود کہ قیدی کے اہل خانہ اپنے بیٹے کی حالت جاننے کے لیے فوری طور پر سبزوار گئے تھے۔ لیکن وہ آخری ملاقات میں ناکام رہے۔

ایران کے مختلف شہروں کی جیلوں میں بلوچ شہریوں کو پھانسی دینے کے واقعات میں حالیہ مہینوں میں تیزی آئی ہے-

یہ بھی پڑھیں

فیچرز