سبی(ہمگام نیوز)مقبوضہ بلوچستان کے علاقے ہرنائی سے کوئٹہ والی مسافر وین بے قابو ہوکر الٹنے سے خاتون جاں بحق جبکہ 15مسافر زخمی ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ہرنائی سے کوئٹہ جانے والی مسافر وین چپر رفٹ کی پہاڑی سلسلے میں بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون جان بحق جبکہ 15مسافر زخمی ہوئے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس کی بھاری نفری جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو لیویز فورس و دیگر گاڑیوں کے ذریعے کوئٹہ روانہ کردیا حادثہ زیارت کے انتظامی حدود میں پیش آیا مزید تفتیش مقامی لیویز نے شروع کردی-